تازه خبریں

ہم پاکستان کے سیاسی مذہبی قائدین بالخصوص حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے تہہ دل سے منون و مشکور ہیں جنہوں نےعالمی تناظر میں اپنی عوام کی صحیح رہنمائی کی ، سید صادق الاشرفی الیمنی

جعفریہ پریس – دفتر نمایندہ ولی فقیہ و قائد ملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ میں یمن کی تازہ ترین صورتحال سے آگاھی کے لئے منعقدہ ایک معلوماتی نشست میں یمن کی سیاسی سماجی شخصیت اور معزز مہمان سید صادق الاشرفی الیمنی نے یمن کی تازتریں صوتحال سے اگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یمن پرحوثیوں کی ایک ھزار سال سے زائد حکومت رہی ہے اس وقت جب یمنی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا تو یمنی عوام نے اپنی شہری آزادی اور اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے قیام کیا جسے میڈیائی ذرائع ابلاغ باغی کا عنوان دے رہے ہیں- ہم باغی نہیں اپنے وطن کے مدافع ہیں اور اپنے خون کے آخری قطرے تک یمن کی سر زمین کا دفاع کریں گے- سعودیہ نے یمن پرجو فضائی حملہ کرکے اسے طوفانی بوچھاڑ کا نام دیا ہے انشا اللہ خدا ہمارے ساتھ ہے اور خدا کا طوفان اس پرغالب ہوگا- یمن کی 80 فیصد آبادی مجاہدین کے ساتھ ہے- جو ممالک سعودی جارحانہ کاروائی میں حامی ہیں وہ ایک نہ ایک دن اس کا حساب دیں گے –
یمن کی سیاسی سماجی شخصیت نے کہا کہ ہم پاکستانی پارلیمان کے شکر گذار ہیں کہ اصولی موقف اختیار کیا- ہم پاکستان کے سیاسی مذہبی قائدین بالخصوص قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے تہہ دل سے منون و مشکور ہیں جنہوں نے عالمی تناظر میں اپنی عوام کی صحیح رہنمائی کی – ہمارا اورہماری عوام کا خصوصی سلام  حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی خدمت میں پیش کریں –