تازه خبریں

یوم القدس 24 رمضان کو مکمل ایس او پیز کے تحت منایا جائیگا ترجمان جے ایس او

یوم القدس 24 رمضان کو مکمل ایس او پیز کے تحت منایا جائیگا ترجمان جے ایس او

یوم القدس 7 مئی 2021 بمطابق 24 رمضان کو منایا جائیگا ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مطابق مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے مکمل SOP کے ساتھ مظاہرے کیے جائیں گے

انسانی فطرت کا تقاضا ہے کہ ظلم سے نفرت اور مظلوم کے حامی رہا جائے. یوم القدس استعماری قوتوں کے خلاف نفرت پنپنے اور مستضعفین جہاں سے محبت و اپنائیت کا دن بھی ہے. تاکہ ان کے بنیادی حقوق کے حق میں آواز بلند کر کے انسانی حمیت و غیرت کا ثبوت دیا جا سکے.

مشرق وسطی ہمیشہ سے استعماری قوتوں کی شیطانیت کا مرکز رہا ہے تاکہ ان کے ذخائر پر غاصبانہ طریقہ تک رسائی ممکن ہو سکے اس مقصد کے لیے صیہونیت کو غاصبانہ رسائی دی اور گریٹر اسرائیل کے نظریہ کو ہوا دی تاکہ مشرق وسطی کے نا مساعد حالات ان کے مقاصد کی تکمیل میں کار بند ہو سکیں

ضرورت اس امر کی ہے ہے کہ ان قوتوں کے خلاف برسر پیکار آیا جائے اور امام علی ع کے اس فرمان کہ
ظالم کے دشمن رہنا اور مظلوم کے مددگار رہنا ( نہج البلاغہ مکتوب٤٦) کی عملی تعبیر ممکن ہو سکے.

مرکزی ترجمان جے ایس او پاکستان

ذیشان حیدر