• اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کا اجلاس کراچی میں منعقد ہوا
  • عزاداری مذہبی و شہری آزادیوں کا مسئلہ، قدغن قبول نہیں، علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد نقو ی کی ا پیل پر بھارت میں توہین آمیز ریمارکس پر ملک گیر احتجاج
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مختلف شخصیات سے ان کے لواحقین کے انتقال پر تعزیت
  • اسلامی تحریک پاکستان کا گلگت بلتستان حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ
  • علماء شیعہ پاکستان کے وفدکی وفاقی وزیر تعلیم سے ملاقات نصاب تعلیم پر گفتگو مسائل حل کئے جائیں
  • بلدیاتی انتخابات سندھ: اسلامی تحریک پاکستان کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • یاسین ملک کو دی جانے والی سزا ظلم پر مبنی ہے علامہ شبیر حسن میثمی شیعہ علماء کونسل پاکستان
  • ملی یکجہتی کونسل اجلاس علامہ شبیر میثمی نے اہم نکات کی جانب متوجہ کیا
  • کراچی میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ

تازه خبریں

اسرائیل کا ناجائز وجود مشرق وسطیٰ کےساتھ عالمی امن کےلئے سب سے بڑا خطر بن چکا، قائد ساجد علی نقوی

یوم امن عالمی قوتوں کو دہرا معیار ترک کرنا ہوگا ،قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی

 ایک طرف یوم امن ، دوسری طرف بد امنی کی شہ، عالمی قوتوں کو دہرا معیار ترک کرنا ہوگا ، قائد ملت جعفریہ پاکستان ساجد نقوی
جب تک مسئلہ فلسطین و کشمیر حل نہیں ہونگے، دنیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں، دنیا کوفیصلہ کرنا ہوگا وہ ظالم کے ساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ ، دہرامعیار اورعالمی منافقت ہی انسانیت اور امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان

اسلام آباد 16مئی 2022 ء( جعفریہ پریس پاکستان  ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں ایک طرف یوم امن منایا جارہاہے مگر دوسری طرف بدامنی کو مسلسل شہ اور پش پناہی کی جارہی ہے، عالمی قوتوں کو اس دوہرے معیار کو ترک کرنا ہوگا، 16مئی 1948ءکو جس طر ح ناجائز، قابض صیہونی ریاست کو قائم کیاگیا اسی روز دنیا خصوصاً مشرق وسطیٰ میں بدامنی کا بیج بودیاگیا تھا، اب دنیا کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ ؟دوہرا معیار اور عالمی مناقفت ہی انسانیت اور امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، اسرائیلی ظالم و قابض فوج سے جنازے تک محفوظ نہیں، جرات مند فلسطینی صحافی کے جنازے کو بھی پامال کرنے کی کوشش کی گئی ،اس سے بڑھ کر درندگی کیا ہوگی ؟

ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مشرق وسطیٰ میں ناجائز و قابض صیہونی ریاست کے قیام اور عالمی یوم امن و روشنی پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ آج پوری دنیا میں عالمی یوم امن اور یوم روشنی کے طور پر منایا جارہاہے یہ کھلا تضاد اور دہرا معیار ہے ، ایک طرف عالمی یوم امن و روشنی منایا جارہاہے تو دوسری طرف مظلوم فلسطینیوں سے آج سات دہائیاں قبل آج کے روز امن کے ساتھ ان کے مستقبل کی روشنی بھی چھین لی گئی ،پیلٹ گنز کا استعمال ہو یا جدید ترین ہتھیاروں کااستعمال ، میزائلوں سے رہائشی علاقوں میں بمباری ہو یاقبلہ اول میں عبادت میں مصروف نہتے انسان،ان سے زندگی کی روشنی اور امن ہر طریقے اور ہر حیلے کے ساتھ چھین لی گئی مگر دنیا اس معاملے پر چند مذمتی بیانات کے ساتھ خاموش ہوجاتی ہے ۔آج صورتحال یہ ہے کہ اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنیوالی خاتون صحافی کے جنازے پر بھی دھاوا بول دیا گیا اور اسے پامال کرنے کی کوشش کی گئی اس سے بڑھ کر درندگی کی مثال کیا ہوگی ؟قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاکہ اب دنیا کوفیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کے ساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ ؟دوہراعالمی معیار اور عالمی مناقفت ہی انسانیت اور امن کےلئے سب سے بڑا خطرہ ہے جب تک مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین اور جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت تک پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ۔