یوم غدیر تاریخ اسلام میں خاص اہمیت رکھتا ہے،قائد ملت علامہ ساجد نقوی
علی ابنِ ابی طالب ؑ نے دین اسلام کی تفہیم و ترویج میں نبی اکرم کے وصی بن کر قابل تقلید کردار ادا کیا۔
یوم غدیر کی بابرکت ساعتیں اسلام کی ترویج میں حضرت علی ؑ کی سیرت و کردار پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتی ہیں، قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی
راولپنڈی/ اسلام آباد 9اگست 2020ء( جعفریہ پریس پاکستان)
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ دین کامل اسلام کو خداوند متعال نے پسندیدہ ترین دین قرار دیا ہے اسی دین الہی کی تبلیغ و ترویج کے لئے رحمت اللعالمین جیسی ہستی نے تکالیف اور مصائب برداشت کیں اور غدیرِ خ ±م کے تاریخی میدان میں اس دین حق کی تفہیم، حفاظت، نفاذ اور نشرو اشاعت کیلئے نظامِ ولایت و امامت کا اعلان فرمایا یقیناً اسلام کے تاابد قائم و دائم رہنے کیلئے یہ اعلان غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے جو رب کائنات نے اپنی اشرف المخلوقات کی رہنمائی کیلئے اہل اسلام کیلئے تجویز فرمایا۔
قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے مزید کہا کہ نظام ولایت و امامت کا مظہر کامل علی ابن ابی طالبؑ کی ذاتِ مقدس ہے جنہوں نے تفہیم دین حق اسلام میں نبی کے وصی کے طور ناقابل فرمواش بلکہ قابل تقلید کردار ادا کیا، جس پر پیغمبرِ خ ±دا نے فرمایا کہ اے علی ؑ میں نے تنزیل پر جنگ کی ہے آپؑ تاویل پر جنگ کریں گے۔ آپؑ کی انفرادی اور اجتماعی رہنمائی پر مبنی خصوصیات عام انسان سے لے کر دنیا پر حکمرانی کرنے والے سب طبقات کیلئے مشعلِ راہ ہیں آپ کی سیرت و کردار اور عمل، تطہیر نفس کے لئے تقوی‘ شب بیداری‘ عبادات‘ حسن سلوک‘ عاجزی‘ انکساری اور تواضع جیسی صفات جبکہ تطہیر نظام و معاشرہ کے لئے عدل و انصاف‘ اعتدال‘ توازن‘ حقوق کا حصول اور اسلامی نظام حیات کے نفاذ کیلئے وضع کردہ اصول حضرتِ انسان کے لیے راہ حیات ہیں۔
قائدِ ملتِ جعفریہ علامہ ید ساجد علی نقوی نے اہل اسلام کو اپنے خصوصی پیغام میں مزید کہا کہ یوم غدیر کی بابرکت ساعتوں میں ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا ہوگی کہ دین حق اسلام کی سربلندی و ترویج کیلئے حضرت علی ابن ابی طالب ؑکے سیرت و کردار کو نمونہ عمل بنا کر اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو اس کے عین مطابق ڈھالیں گے۔