تازه خبریں

یونان کشتی حادثے پر افسوس ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

یونان کشتی حادثے پر افسوس ہے قائد ملت جعفریہ پاکستان

یونان میں ڈوبنے والی کشتی کے المناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا کہ نظام ان افراد کو زندگی کے وسائل فراہم نہ کر سکا، جس کی وجہ سے وہ دھوکہ دہی پر مبنی سلسلے کے تحت اپنی جانوں پر کھیل کر آسائشیں تلاش کرنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ سادہ لوح افراد کو دھوکہ، فراڈ اور بوگس سلسلوں سے بچانے کے لیے کیے گئے اقدامات ناکافی ثابت ہوئے۔ ان واقعات سے ثابت ہوتا ہے کہ نظام کی خرابی نے ایک مرتبہ پھر کئی معصوم جانوں کو گہرے پانیوں میں ڈبو دیا۔