تازه خبریں

۱۴ اگست یوم تجدید عہد وفا کے طور پہ منائیں گے۔ (مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی)

فیصل آباد ( ) جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے کہا ہے کہ ۱۴ اگست ۱۹۴۷ پاکستان کی آزادی کا دن ہے اور ہم اس دن کو یوم تجدید عہد وفا کے طور پر منانے کا اعلان کرتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان نسل کو اپنے بزرگوں کی کاوشوں سے روشناس کروایا جائے کہ کس طرح پاکستان کی آزادی کے لئے انھوں نے جدو جہد کی ، یہ جدو جہد انسانوں کی جسمانی آزادی کے لئے نہ تھی بلکہ معنوی و فکری آزادی کے لئے تھی۔مگر افسوس آج ہم معنوی و فکری لحاذ سے قید ہیں۔ہمیں نوجوان نسل کواسی جذبے سے روشناس کروانا ہے اسی لئے جے ایس او طالبات پاکستان ۱۴ اگست کو “یوم تجدید عہد وفا”کے طور پہ منانے کا اعلان کرتی ہے۔اس حوالے سے جے ایس او طالبات پاکستان کی تمام ڈویژنل آرگنائزرز، ڈسٹرکٹ اور یونٹ آرگنائزرز اپنی اپنی سطح پر ۱۴ اگست کے حوالے سے پروگرام منعقد کریں گی اور وطن عزیز سے تجدید عہد وفا کریں گی۔ جے ایس او طالبات پاکستان اس دن وطن عزیز سے اپنے عہد کی تجدید کرے گی کہ ہم اپنے وطن کی سلامتی و ترقی کے لئے عملی میدان میں بہترین کارکردگی پیش کریں گے۔