اپکیس کمیٹی کا عمل تعطل اور سُتی کا شکار نظر آتا ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد مختلف علا قوں میں اپنا نفوز قائم کرتے جا رہے ہیںبلا تفریق دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپر یشن کو وسعت دیکر پورے سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن کیا جائےکراچی(اجعفریہ پریس )شیعہ علماءکو نسل صو بہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ کراچی میںدہشت گردوں اور انتہاں پسندو ں کے خلاف جاری آپر یشن کو وسعت دی جائے گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ناظم آباد سے گرفتار ہونےوالے دہشت گردوں کے انکشافات سے یہ ظا ہر ہوتا ہے کہ اب تک کراچی میں انتہاںپسند دہشت گردوں کا نیٹ ورک موجود ہے اس لیے ہم مطالبہ کر تے ہیں کے بلا تفریق دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپر یشن کو وسعت دیکر پورے سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن کیا جائے اور اُن کی کمین گا ہوں کو ختم کیا جائے کیو نکہ دہشت گر دوں نے کراچی کو چھوڑ کر اندرون سندھ میں اپنے نیٹ ورک کو مضبوط کر نا شروع کر دیا ہے جس کی بنا پر داخلی سندھ کے بہت سارے اضلاع حساس صورتحال اختیار کر تے جا رہے ہیں اپکیس کمیٹیاںتشکیل دینے کا بنیادی مقصد ہی دہشت گر دوں کو کنٹرول کر نا اُن کے نیٹ ورک کو توڑنا اور مجرموں کو سزائیں دینا تھا لیکنا اپکیس کمیٹی کا عمل تعطل اور سُتی کا شکار نظر آتا ہے جس کی وجہ سے دہشت گرد مختلف علا قوں میں اپنا نفوز قائم کرتے جا رہے ہیں جو آئندہ کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے شکار پور،جیکب آباد اور دیگر علاقوں میں دہشت گرد اپنے قدم جما رہے ہیں لہذاں ہم رینجرز اور سیکیورٹی فورسز کے زمہ داروں سے امید کرتے ہیں کہ وہ جس طرح سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں مصروف عمل ہے آپر یشن کے اس دائرے کو وسیع کر تے ہوئے سندھ میں موثر آپر یشن کرے تا کہ لوگ امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی کے معاملات چلا سکیں
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات