تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان سکردو علی آباد کواردو کے سرکردہ گان اور جوانوں کی کثیر تعداد نے اسلامی تحریک کے ذمہ داران سے ملاقات کی

گلگت بلتستان
﴿دفتر اسلامی تحریک پاکستان سکردو﴾ علاقائی کیمپ آفس سکردو میں علی آباد کواردو کے سرکردہ گان اور جوانوں کی کثیر تعداد نے ڈویژنل صدر علامہ فدا عبادی اور مسئول دفتر سے تفصیلی ملاقات کی ۔ اور علاقے کے مسائل پر گفتگو کی۔ علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے ماضی سے لیکر آج تک بلتستان میں قائد محترم کے جانب سے تنصیب فلاحی منصوبوں اور رفاہی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ علاقے کے معززین اور سرکردہ گان اور جوانوں نے کہا کہ ہم سب جگہ سے مایوس ہیں۔ قاٴئد محترم اور قومی جماعت سے علاقے کی مسائل حل کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ علامہ شیخ فدا حسن عبادی اور مسئول دفتر جناب محمد شبیر حافظی نے وفد کے مسائل کی حل کروانے کی کوشش کی یقین دہانی کروائی۔