تازه خبریں

اسلامی تحریک کے ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے وفد کی صورت میں اہم ملاقات

اسلامی تحریک کے ممبران اسمبلی گلگت بلتستان کی قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی  سے مرکزی دفتر میں   اہم ملاقات۔  اس ملاقات میں مرکزی سکریٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ عارف حسین واحدی، مرکزی رہنما ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی ممبر قانون ساز اسمبلی کیپٹن سکندر،کیپٹن ریٹائرڈ  شفیع محمد ،شیخ محمد علی، محترمہ ریحانہ عبادی،  ، نائب صدر اسلامی تحریک پاکستان آغا شیخ مرزا علی،مرکزی سکریٹری اطلاعات زاہد اخونزادہ شامل تھے اس اہم ملاقات اور نشست میں تنظیمی مسائل گلگت بلتستان تنظیم نو فعالیت و دیگر مسائل پر گفتگو کی گئی اس کے علاوہ ممبران قانون ساز اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ،ممبران اسمبلی کےلئے ضابطہ اخلاق ،ترقیاتی اسکیموں میں تنظیمی منصوبہ جات کا تناسب،خواتین ٹیکنوکریٹ سیٹ پر منتخب ممبران کی ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات پر غور کیا گیا اس کے علاوہ آنے والے بلدیاتی الیکشن و دیگر اہم علاقائی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ممبران اور وفد کی قائد ملت جعفریہ پاکستان سے دوسری نشست میں ملاقات ہوئی جبکہ ممبران کے وفد کی پہلی نشست صبح مرکزی دفتر میں ہی منعقد ہوئی