• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد امت قومی کانفرنس کا انعقاد، قائد ملت جعفریہ پاکستان کی خصوصی شرکت اور خطاب

  جعفریہ پریس- وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے زیر اہتمام اتحاد امت قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جا ر ہا ہے، کانفرنس میں  کونسل کی نمائندہ ستائیس جماعتوں کی بھرپور نمائندگی موجود ہے، کونسل کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس پاکستان میں تمام مسالک کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنے کی کوششوں کے سلسلہ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔ اسلام آباد میں منعقد ہونے والی اس قومی سطح کی اتحاد امت کانفرنس کے تین سیشنز ہوں گے، جن میں تحفظ ناموس رسالت (ص)، مساجد، مدارس، امام بارگاہوں، خانقاہوں کا تحفظ نیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا تحفظ زیر بحث لایا جائے گا۔ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تحت اسلام آباد میں ہونے والی قومی اتحاد امت کانفرنس کا پہلا سیشن سرکار ختمی المرتبت (ص) کے نام سے منسوب کیا گیا ہے- قومی اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں، داعش جیسی تنظیم بھی پاکستان پہنچ چکی ہے، قومی ایکشن پلان بنایا گیا، آپریشن بھی جاری ہے، اس باوجود دہشت گردی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ دہشت گردی کی آڑ میں مذہبی طاقتوں کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، مذہبی جماعتیں دہشت گردوں کے خلاف صف آرا ہیں، دہشت گردوں کو پکڑنے کی بجائے آئمہ مساجد کو پکڑا جارہا ہے، مدارس کے خلاف آپریشن لیا جارہا ہے، عجیب و غریب قسم کے فارم پر کرائے جارہے ہیں، مساجد و مدارس کے خلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، مذہبی مدارس اسلام کے قلعے ہیں، ہم مدارس کے خلاف طرح طرح کی کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے۔ مساجد کے خلاف بے بنیاد مقدمات کی پرزور مذمت کرتے ہیں، ملک کی سنجیدہ قیادت ان امور کے پیش نظر ہمیں تجاویز دے۔ کانفرنس سے مختلف رہنماوں نے خطاب کیا جبکہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ علامہ سید ساجدعلی نقوی نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا-مقررین نے ناموس رسالت کے سلسلہ میں عالمی سطح پر شعور اجاگر کرنے اور قانون سازی پر زور دیا۔