تازه خبریں

افغانستان میں 130 داعشی دہشت گردوں کی ہلاکت

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے پریس دفتر نے اعلان کیا ہے کہ افغان سیکورٹی فورس نے گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران افغانستان کے مختلف صوبوں منجملہ ننگرہار، کاپیسا، غزنی، پکتیکا، قندھار، ارزگان، زابل، فراہ، فاریاب، جوزجان، قندوز اور ہلمند میں کارروائی جاری رکھتے ہوئے ایک سو تیس داعشی دہشت گردوں کو ہلاک اور تینتیس دیگر کو زخمی کر دیا۔اس رپورٹ کے مطابق اکیانوے داعشی دہشت گرد، صرف ننگرہار اور جوزجان میں ہلاک اور اٹھارہ زخمی ہوئے۔ہلاک ہونے والے داعشی دہشت گردوں میں تین فرانسیسی اور چار ازبک دہشت گرد جبکہ ان کے پانچ سرغنے شامل ہیں