امریکہ:اپیلیٹ کورٹ نے صدر ٹرمپ کےحکم نامے کی معطلی کا فیصلہ برقرار رکھا
امریکی اپیلیٹ کورٹ نے صدر ٹرمپ کے چھ مسلم ملکوں کے باشندوں پر سفری پابندی کے ترمیم شدہ حکم نامے کی معطلی کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔
صدر ٹرمپ کے حکم نامے کے تحت جن ملکوں کے باشندوں پر نوےروز کی سفری پابندی عائد کی جانی تھی ان میں ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن شامل ہیں۔ حکم نامے کے تحت پناہ گزینوں پر بھی ایک سو بیس روز کی پابندی عائد کرنے کا کہا گیا تھا۔امریکہ کےاٹارنی جنرل جیف سیشنز نے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا ایگزیکٹیو آرڈر امریکی عوام کو محفوظ رکھنے کے لئےقانونی طور پر ان کی اتھارٹی میں ہے۔ٹرمپ انتظامیہ کا موقف ہے کہ امریکہ میں دہشت گردی کو روکنے کے لئےسفری پابندی کی ضرورت ہےاورتوقع ہے کہ اس تنازع کا فیصلہ امریکی سپریم کورٹ میں ہو جائے گا۔