اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں نیشنل انسٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشئس ڈیزیز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اینتھونی فاوچی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا موسم سرما میں دنیا میں کورونا وائرس مزید پھیل سکتا ہے کہا کہ کورونا کا دوبارہ حملہ کرنے کا قوی امکان موجود ہے، اس لئے کہ کورونا پوری دنیا میں اپنے پیر پسار چکا ہے۔
ڈاکٹر اینتھونی فاوچی نے امریکہ میں معمولی طور پر کورونا کے حالات کی بہتری کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس زمین سے ختم نہیں ہوگا اور موسم کے بدلنے کے ساتھ کورونا کی واپسی کا امکان موجود ہے۔
امریکہ میں اب تک کورونا سے ایک لاکھ 17 ہزار 884 افراد ہلاک اور 21 لاکھ 66 ہزار 531 افراد متاثر ہوئے ہیں۔