رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت محنت کشاں کی کل بروز جمعہ سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق اپریل کے مہینے میں کورونا کے پھیلاو کے ساتھ ہی امریکہ کی تمام 50 ریاستوں حتی واشنگٹن ڈی سی میں بےکاری کی شرح بڑھ گئی ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق ریاست نواڈا جو سیر و سیاحت اور ہوٹلنگ کی وجہ سے کافی مشہور ہے وہاں بےکاری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
کورونا سے متاثرین اور کورونا بیماری میں اموات کے لحاظ امریکا اس وقت دنیا میں پہلے نمبر ہے- اس درمیان ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر کورونا کی دوسری لہر بھی شروع ہوتی ہے تو اقتصادی سرگرمیوں کو بند نہیں کریں گے۔