انتظامیہ عزاداران امام حسین ع کو ہراساں کرنے سے گریز کرے : پشاور ہائی کورٹ
جعفریہ پریس : شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری محرم کمیٹی پشاور آخونزادہ مظفر

علی کی طرف سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر کردہ رٹ پٹیشن پر فیصلہ دیتے ہوئے دو رکنی بینچ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ عزاداران امام حسین ع کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے اور غیر قانونی ایف آئی آرز کے دیرینہ مسئلے کو شیعہ اکابرین کے ساتھ مل بیٹھ حل کیا جائے۔