تازه خبریں

برسی قائد ملت جعفریہ پاکستام مرحوم مفتی جعفر حسین ؒ

شیعہ شہریان لاہور کے زیراہتمام کربلا گامے شاہ میں تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے بانی قائد علامہ مفتی جعفر حسین کی 33ویں برسی سے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ مفتی جعفر حسین رحمۃ اللہ علیہ نے قوم کو جو شعور دیا، شہید علامہ عارف حسین الحسینی اور علامہ سید ساجد علی نقوی نے اسے جاری رکھا، وہ بلند پایہ رہنما اور ادیب تھے، آج پاکستان کے طول و عرض اور دنیا بھر میں جو اتحاد و وحدت کی فضا قائم ہے اور تشیع مضبوط ہے، یہ سب قومی پلیٹ فارم تحریک جعفریہ پاکستان کی وجہ سے ہے، اس میں جہاں شہداء کے مقدس خون کی تاثیر شامل ہے، وہاں علماء کرام کی رہنمائی اور نوجوانوں کی محنتیں بھی شامل ہیں۔