تازه خبریں

جامعہ قراقرم میں طلبہ پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں راشد حسین نقوی

جامعہ قراقرم میں طلبہ پر پابندی کی مذمت کرتے ہیں راشد حسین نقوی

جامعہ قراقرم میں یوم حسین ع کی تقریب منانے کی پاداش میں طلاب جامعہ کی معطلی بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ امام حسین ع کی تعلیمات تمام مکاتب فکر کی بنیادی و اخلاقی میراث ہے۔ یوم حسین ع کا ہدف امام عالی مقام ع کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے اور مقصد امام ع کو اپنانے کی یاد آوری کرنا ہے۔ جامعہ قراقرم کی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ اپنے غیر زمہ درانہ رویے و فیصلے پر نظر ثانی کرے۔

سید راشد حسین نقوی
مرکزی صدر جے ایس او پاکستان