خلیج فارس میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھ گئی
خلیج فارس میں امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ پنٹاگان کے ترجمان پیٹر کُک نے کہا ہےکہ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی جہازوں نے امریکی جہاز کو ہراساں کیا جس پرایرانی جہاز کو خبردار کرنے کیلئے فائرنگ کی گئی ۔ دوسری جانب ایرانی وزیر دفاع نے کہا ہےکہ ایرانی بحری جہازوں نے صرف اپنی ذمہ داری ادا کی اورآئندہ بھی امریکی جہازکوسمندری حدود میں داخل ہونےپرخبردار کیا جائے گا ۔