رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی کارکردگی کی قدردانی
سپاہ نیوز نے اطلاع دی ہے کہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے فوجی دفتر کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد شیرازی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر میجر جنرل حسین سلامی کو فون پر بتایا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے یوم قیام کی مناسبت سے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف کے فوجی دفتر کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد شیرازی نے کہا ہے کہ رہبر انقلاب اسلامی اور ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اپنے پیغام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تمام فوجی اہلکاروں اور کارکنوں نیز ان کے اہل خانہ کو سلام کہا ہے ۔
انھوں نے کہا کہ آپ نے اپنے پیغام میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے تمام فوجی اہلکاروں اور کارکنوں کی بہترین کوششوں اور کارکردگی کی قدردانی کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی رح کے فرمان سے بائیس اپریل سن انّیس سو اناسی کو ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا قیام عمل میں آیا تھا۔