• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

امام خمینیؒ کی شخصیت علامہ محمد رمضان توقیر

سانحہ بھٹیسر و پروا میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 7 مارچ کو احتجاجی جلسہ ہوگا علامہ رمضان توقیر

سانحہ بھٹیسر و پروا میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 7 مارچ کو احتجاجی جلسہ ہوگا علامہ رمضان توقیر

ڈیرہ اسماعیل خان(جعفریہ پریس پاکستان )ڈیرہ کوٹلی امام حسین میں شہداء بھٹیسر کے ورثا اور معززین پروا نے شہداء بھٹیسر کیس کے حوالے سے شیعہ علما ء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر سے ملاقات کی۔اس موقعہ پر ملاقات میں سابقہ ضلعی صدر مولانا کاظم حسین مطہری اور تحصیل سٹی آرگنائزر سید انصار علی زیدی بھی موجود تھے۔
عرصہ دراز سے پروا میں اغوا برائے تاوان،ٹارگٹ کلنگ اور شہداء بھٹیسر کیس کے تفتیشی عمل کی سست روی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہداء پروا کے ورثا اور معززین پروا نے کہا کہ عرصہ دراز سے جاری ٹارگٹ کلنگ کے حوالے سے انتظامیہ نے جو یقین دہانیاں کرائی تھیں۔ان میں ناکام نظر آئی اور تاحال ہمارے شہداء کے قاتلوں کے خلاف کوئی موثر کاروائی نہیں کی گئی۔ بلکہ پروا میں جتنے بھی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہوئے ہیں۔ان سب میں ڈیرہ انتظامیہ ناکام ہی نظر آئی اور ابھی تک کسی ایک سانحہ کے ملزمان کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔
یہ امر نہایت افسوسناک ہے کہ شہداء بھٹیسر کا چہلم بھی گزار گیا ہے لیکن انتظامیہ شہداء کے ورثا اور معززین پروا کو مطمئن نہ کر سکی۔اس افسوسناک صورتحال کے پیش نظریہ فیصلہ کیا گیا کہ پروا میں ہونے والی دہشت گردی اور شہداء پروا کے ناحق خون بہائے جانے کے خلاف اور ورثا سے اظہار یکجہتی کیلئے7مارچ2022بروز پیر کو شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کی قیادت میں پروابھٹیسر میں ایک بڑا احتجاجی جلسہ کیا جائے گا۔جس میں ڈیرہ بھر سے اور بلخصوص پروا کی شیعہ و سنی عوام شرکت کرے گی۔اور اس بڑے جلسہ عام کے ذریعے ٹارگٹ کلنگ،دہشت گردی،اغوا برائے تاوان اور بڑھتی بدامنی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے گی۔اگر ضرورت محسوس کی گئی تو یہ احتجاجی جلسہ عام دھرنے میں بھی تبدیل ہوسکتا ہے۔