تازه خبریں

سینیٹ کی کمیٹی برائے سی پیک اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی کیپٹن ر محمد شفیع خان کی شرکت

گلگت جعفریہ پریس:
سینیٹ کی کمیٹی برائے سی پیک کا دورہ گلگت بلتستان۔۔ محترم جناب تاج حیدر کی سربراہی میں سی۔پیک کمیٹی اور گلگت بلتستان قانون ساز کونسل کے ممبران کا اجلاس۔ اسلامی تحریک پاکستان کے رکن اسمبلی کیپٹن ر محمد شفیع خان بھی اجلاس میں موجود۔
سینیٹ کی کمیٹی برائے سی۔ پیک کے ممبران نے گلگت بلتستان کا تفصیلی دورہ کیا۔۔ اس دورے کے دوران کمیٹی کے ممبران گلگت بلتستان کے عوام کے درمیان سی۔ پیک کے حوالے سے پائی جانے والے تحفظات اور خدشات پر بات چیت کرئینگے اور اپنی سفارشات وفاق تک پہنچائینگے۔ اس سلسلے میں محترم جناب سینیٹر تاج حیدر کی سربراہی میں گلگت کے اندر ایک اہم اجلاس ہوا۔ اس اجلاس میں سی۔ پیک کمیٹی کے ممبران کے علاوہ گلگت بلتستان قانون ساز کونسل کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے رکن قانون ساز اسمبلی کیپٹن ر محمد شفیع خان نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جی۔ بی اسمبلی کے ممبران نے علاقے کے عوام کے اندر پائے جانے والی بے چینی، تحفظات اور خدشات سے آ گاہ کیا۔ اور اس بات کا مطالبہ کیا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان کو بھی سی۔ پیک کے ثمرات میں اس کا جائز حصہ دیا جائے۔