شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار
کراچی 7 اگست 2019
کراچی: جماعت اسلامی کراچی کے زیر اہتمام کشمیر میں بھارتی جارحیت و غیر قانونی اقدام کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس ادارہ ور الحق میں منعقد کی گئی جس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے عمائدین نے شرکت کی۔ اسلامی تحریک پاکستان / شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی خصوصی طور پر شریک تھے۔ علامہ سید ناظر عباس تقوی نے شرکاء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35a کو ختم کرکے اقوام متحدہ کے کی قراردادوں کو مسترد کیا ہے اقوام متحدہ کو چاہئے کہ بھارت کو اس غیر آئینی اقدام سے روکنے میں کردادر ادا کرے انہوں نے بھارتی غیر آئینی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔