تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس

کراچی.08 اکتوبر 2017
شیعہ علماء کونسل کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس زیر صدارت علامہ جعفر سبحانی (نائب صدر صوبہ سندھ و قائم مقام صدر کراچی ڈویژن) منعقد ہوا.خصوصی شرکت مرکزی رہنماء شیعہ علماء کونسل حجتہ الاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی صاحب. علامہ سید ناظر عباس تقوی صاحب( صدر صوبہ سندھ). جناب محمد یعقوب شہباز صاحب (نائب صدر و پولیٹیکل سیکریٹری صوبہ سندھ) اس کے علاوہ کراچی ڈویژن کی مشاورت کمیٹی کے ارکان و اضلاع کے نمائندے شریک ہوئے
اجلاس میں ماہ محرم الحرام کے حوالے سے گفتگو ہوئی جبکہ صوبائی صدر نے شیعہ مسنگ پرسنز کمیٹی کے حوالے سے شرکاء کو آگاہ کیا اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے