تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کی گجرات میں پریس کانفرنس

گجرات:(جعفریہ پریس) علامہ عارف حسین واحدی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پورے ملک میں شیعہ علما کونسل کی طرف سےعظیم الشان ریلیوں پر پوری قوم کا شکریہ ادا کرتے ھیں شیعہ سنی مسلمانوں نے بھر پور دینی جذبے کے ساتھ شریک ھو کر یہ ثابت کیا کہ ھم متحد ھیں کوئی دشمن اور سازش امت مسلمہ میں دراڑیں ڈالنے میں کامیاب نہیں ھو سکتی۔مسلمانوں کے خلاف عالمی سظح پر سازشوں کا مل کر مقابلہ کریں گے۔قبلہ اول پر یہودیوں کا قبضہ ھو یا فلسطینیوں پر ظلم،کشمیر میں میں ھندووں کے مظالم ھوں یا افغانستان،عراق،شام،یمن،بحرین وغیرہ مسائل امت کے مسائل ھیں اور سامراجی قوتوں کے ایجاد کردہ ھوں ان کو حل کرنے کے لئے ھم مل کر جدوجہد کریں گے،انھوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ھے اس کے خلاف سازشیں قابل قبول نہیں بلکہ حکومت سے مطالبہ کرتے ھیں کہ اس کی سفارشات پر عمل کیا جائے،انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زائرین کی مشکلات کو فوری حل کیا جائے ھم کوئٹہ تفتان کا راستہ کسی صورت نہیں چھوڑ سکتے یہ ھمارا آئینی حق ھے