تازه خبریں

عراقی فورسز موصل میں فتح کے قریب پہنچ گئی

عراقی فورسز موصل میں فتح کے قریب پہنچ گئی

عراقی فوج نے دعوی کیا ہے کہ آئیندہ چند گھنٹوں میں داعش کے گڑھ موصل میں فتح کا اعلان کر دیا جائے گا۔
فوجی حکام کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کیبعد انکی حفاظتی لائنز توڑدی گئیں اور وہ علاقے سے پسپائی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ موصل سے داعش کا قبضہ تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور شہر کے اسی فیصد سے زائد حصے پر اب عراقی فورسز کا کنٹرول ہے ۔ فورسز نے توقع ظاہر کی ہے کہ اگلے چند گھنٹوں میں وہ شہر کا پورا کنٹرول حاصل کر لیں گی
جبکہ جنگ زدہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔