تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا ہنگامی اجلاس

سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ڈویژنل صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی کی زیر صدارت علاقائی کیمپ آفس سکردو میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی صدر علامہ سید محمد عباس رضوی ممبر گلگت بلتستان کونسل نے خصوصی شرکت کی ۔ ان کے علاوہ علامہ شیخ محمد رضا بہشتی صدر ضلع سکردو ، علامہ سید اکبرشاہ رضوی صدر ضلع کھرمنگ، علامہ سید حسن فلسفی، علامہ شیخ نذیر عرفانی، علامہ علی محمد صاحب ، تحصیل گمبہ سکردو کے سابق صدر آغا طاہر موسوی سمیت دیگر رہنماؤں اور اہم تنظیمی شخصیات اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں علاقائی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس سے خطاب میں علامہ سید محمد عباس رضوی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی استحکام پاکستان کی علامت ہے۔ و اتحاد امت کے عنوان سے ایک درخشان باب ہیں ہم ان کے ہر حکم پر لبیک کہیں گے۔ قومی و ملی پلیٹ فارم صالح قیادتوں اور شہداء کے مقدس لہو کا ورثہ ہے اور یہ ملت کی حقوق کی علمبر دار اور سب سے توانا آواز ہے ۔ حاسدین ماضی میں اسکی قدرت دیکھ چکی ہیں۔ اسی لیے سازشیں رچائی گئیں۔ لیکن ہم کبھی اپنے مشن سے دستبردار نہیں ہونگے اور قائد محترم اور بزرگ علمائے اعلام کی سرپرستی میں اسکی سیاسی و سماجی سفر کوجاری رکھیں گے۔ قومی و ملی جماعت کے خلاف جن سکیولر جماعتوں نے منفی پروپیگنڈہ پھیلایا ہے وہ خود ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت پسند قوتوں اور بد نام زمانہ تنظیموں سے ہاتھ ملا چکے اسکے شواہد موجود ہیں۔ گلگت بلتستان میں اصولی سیاست کا نعرہ لگا کر کرپشن اور اقربا پروری اور قومی دولت لوٹنے کی مثال قائم کرنے والے اور بغیر حقوق حاصل کیے ٹیکس کو لانے والے آج تحریک حق ملکیت کا نعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔قومی پلٹ فارم کبھی منفی سیاست کے قائل نہیں بہتر کارکردگی رہی تو ہر کسی سے تعاون اور منفی کام کریں تو مزاحمت کریں گے۔جو ہمارا جمہوری حق ہے۔ اسلامی تحریک اپنی مثبت سیاسی سفر کو تیزی کے ساتھ جاری و ساری رکھیں گے۔