عراقی فورسز کا مغربی موصل میں داعش کے گرد گھیرا تنگ
عراقی سیکیورٹی فورسز نے مغربی موصل میں داعش کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا۔
بھاری فوجی ساز وسامان سے لیس عراقی فورسز کی بڑی تعداد شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر موجود ہے اور وقفے وقفے سے شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جنگ سے متاثرہ علاقوں میں محصور شہریوں کے بحفاظت انخلاء کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔