علامہ عارف واحدی کی قائد ملت علامہ مفتی جعفر حسینؒ کی برسی میں شرکت و خطاب
جعفریہ پریس لاھور:قائد ملت جعفریہ مرحوم وعلامہ مفتی جعفر حسین رح کی برسی کی مناسبت سے انتیس اگست کو گربلا گامے شاہ میں ایک پروگرام منعقد ھوا جس میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے صوبائی و ضلعی راھنماؤں پر مشتمل ایک وفد کے ھمراہ شرکت کی-
علامہ عارف واحدی نے اپنے خطاب میں قائد مرحوم کی جد وجہد کو سراھتے ھوئے کہا کہ مفتی جعفر حسین نے جس جرئت اور شہامت کے ساتھ ملی مذھبی حقوق کے حصول کے لئے کوشش کی اور ایک عوامی تحریک کے ذریعے وقت کے حکمرانوں کو جھکنے پر مجبور کیا،وہ تشیع کی تاریخ کا ایک سنہری باب ھے جسے ھمیشہ یاد رکھا جائے گا،انھوں نے قوم کو اپنے حقوق کے لئے جدوجہد کرنے کے حوالے سےنئی جہت دی-
علامہ واحدی نے کہا مجھے فخر حاصل ھے کہ میں اس وقت طالب علمی دور میں اس تحریک کی تاسیس کے وقت اس میں شامل تھا بھکر میں مفتی صاحب کے انتخاب کے وقت کنونشن میں شریک تھا ،اسلام آباد میں جب تاریخی ایجیٹیشن ھوا اس میں شریک رھا اس ساری تحریک کو بہت نزدیک سے دیکھا اس تحریک کا پہلا شہید محمد حسین شاد جب زخمی ھو کر گرا تو ھم اس کے ساتھ ھر اوّل دستے میں شامل تھے اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ھوں جس نے توفیق دی کہ آج تک اس مقدس ملی پلیٹ فارم کا حصہ ھوں،مفتی صاحب نے ملی حقوق کے حوالے سے جو راھنما اصول دئے انہی کے تحت پھر بھکر میں علامہ عارف حسین الحسینی اور انھی دستوری اداروں میں پشاور میں قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کا انتخاب عمل میں لایا گیا
انھی مرحوم قائدین کے وضع کردہ اصولوں اور دستور کی روشنی میں جدوجہد جاری و ساری ھے ،ھمیں اپنی پوری تاریخ پر فخر ھے علامہ سید محمد دھلوی سے لیکر علامہ سید ساجد علی نقوی تک نڈر،باوقار،شجاع،مخلص،نہ بکنے نہ جھکنے والی آگاہ قیادت نصیب ھوئی آج بھی ھم سرفراز ھیں ھر بحران میں کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہ لاتے ھوئے آگے بڑھ رھے ھیں-
عامہ عارف واحدی نے کہا آئیں ملکر مفتی جعفر حسین کے راستے کو جرئت و ھمت سے جاری رکھیں اپنےدینی اور ملکی مفاد میں مرحوم قائدین کے ساتھی اور جانشین ،مرد بحران سرمایہ ملت علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ملی حقوق اور اتحاد بین المسلمین کے عظیم مشن کو جاری و ساری رکھیں-
آخر میں کہا کہ محرم کے حوالے سے قائد ملت کا حکم ھے کہ عزاداری سید الشہدا کو بھرپور قوت اور جذبے سے بپا کریں حکمرانوں کو بھی بتانا چاہتے ھیں کہ عزاداری ھمارا آئینی و قانونی حق ھے اس میں کوئی رکاوٹ قابل قبول نہیں ھے یہ شہری آزادیوں کا مسئلہ ھے ھماری عبادت ھے اسی سابقہ شان و شوکت اور وقار کے ساتھ اس مشن حسینی کو لے کر آگے بڑھتے رھیں گے۔



