تازه خبریں

علامہ ناظر عباس تقوی شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر منتخب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے نئے صدر کے انتخاب کے لئے الیکشن کا انعقاد ہوا جس میں اکثریت رائے سے علامہ ناظر عباس تقوی دوبارہ شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر منتخب ہوئے نومنتخب صوبائی صدرعلامہ ناظر عباس تقوی سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے حلف لیا الیکشن کا انعقاد علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر صدار ت منعقد ہواجس میں مر کزی قائدین،صوبائی ذمہ داران نے کثرت رائے سے علامہ علامہ ناظر عباس کو نیا صدر شیعہ علماء کو نسل سندھ منتخب کیاانتخابی عمل مرکزی ڈپٹی سیکریٹری کی زیر نگرانی انجام پذیر ہوا،اس موقع پرعلامہ ناظر عباس تقوی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ شیعہ علماء کو نسل ملک بھر میں اتحاد و حدت کی دائی ہے ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوموں کے حامی ہیں بلا مذہب و مسلک ،ر نگ و نسل عوامی خدمت ہمارا شعار رہا اور اس ملک میں آج بھی ہر محاز پر اپنی بلا تفریق اپنی ملی خدمات انجام سے رہے ہیں بحیثیت تشیع اجتماعی فرائض ادا کئے بغیر ہم اپنی ذمہ داری سے عہدہ برا نہیں ہوسکتے ہمارے مکتب کے مطابق حضرت علی علیہ السلام سیاسی و مذہبی دونوں حوالوں سے امام ہیں شیعہ علماء کو نسل ملت جعفریہ کی طاقت ہے ۔