قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے پاکستان بھر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیاگیا
جعفریہ پریس: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے پاکستان بھر میں عید قربان کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مقامی عہدیداران نے ان مراحل کی نگرانی کی اجتماعی قربانی کا اہتمام پاکستان کے دور دراز علاقوں میں کیا گیا جس کی مدد سے غریب و ضرورت مند افراد میں گوشت کی تقسیم کی گئی


پارہ چنار کرم ایجنسی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے صوبائی صدر علامہ حمید حسین امامی کی نگرانی میں شیعہ علماء کونسل پارہ چنارکے زیر اہتمام پارہ چنارمیں سمیر عباس،پیواڑ،پارہ چنار شہر اور دیگرمختلف علاقوں میں یتیم و مسکین بچوں اورخانوادہ شہداء کے لے اجتماعی قربانی کا اہتمام گیا۔
قائد ملت جعفریہ آیت اللہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کی طرف سے شیعہ علماء کونسل پاکستان ضلع دادو مین قربانی کی گئی ضلع دادو کی 4 تحصیل کے نمائیندے شریک تھے قائد ملت کی صحت سلامتی کے لیے دعا کی اور غریب مساکین مین گوشت تقسیم کیا گیا