• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی وفد کی ملاقات

(جعفریہ پریس پاکستان ) قائدِ ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی مذہبی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائدِ محترم نے مختلف امور پر رہنمائی فرمائی۔ قائدِ محترم نے ہزاروں سیلاب زدگان کی بے لوث خدمات پر زہرا اکیڈمی پاکستان کی خدمات کو سراہا اور مذید توفیقات کی دعا فرمائی۔ ملاقات میں زاہرین کے موجودہ مسائل کے حل کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی کاوشوں کو بھی قائد محترم نے سراہا اور زائرین کے مسلے کے مستقل حل کے لیے مذید رہنمائی بھی فرمائی جبکہ انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال میں شیعہ علماء کونسل کو عوام کے حقوق کے حصول کے لیے اپنی تگ و دو کو بڑھانے کی بھی ہدایات دیں۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ کو زہراء اکیڈمی پاکستان کے زیر اہتمام شائع ہونے والی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔