قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنےوالے مبلغین کے وفد نے ملاقات کی ،قائد ملت جعفریہ پاکستان نے تبلیغ اسلام کے موضوع سمیت مختلف قومی و ملی امور سے متعلق اہم نکات پر گفتگو و رہنمائی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے نوجوان مبلغین کے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا

