تازه خبریں

مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منایا جائے قائد ملت جعفریہ

نہتے عوام پر ظالمانہ تشدد ناقابل قبول، شدید ملکی و عوامی رد عمل کی ضرورت ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان ساجد نقوی
یوم یکجہتی کشمیر پرننگی جارحیت کےخلاف بھرپور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں،جنوبی ایشیاکا پائیدار امن بھی مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے، قائد ملت جعفریہ پاکستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام
اسلام آباد04 فروری 2018 ء( ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے یوم یکجہتی کشمیر کو بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے، عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے، نہتے عوام پر مظالم کےخلاف شدید رد عمل کی ضرورت، یوم یکجہتی کشمیر پر قراردادیں منظور کی جائیں، جنوبی ایشیاکا پائیدار امن بھی مسئلہ کشمیر سے جڑا ہے ، انتہائی تعجب کہ پوری دنیاکشمیر بارے سنگین اقدامات کی مذمت کررہی ہے وہ مسلسل کشمیر ، ایل او سی اور ورکنگ باﺅنڈری پر بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنایاجارہاہے ،پاکستان موثر سفارتکاری کے ذریعے سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدارملک میں عوام پر بے پناہ مظالم کو بے نقاب کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کیا ۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منایا جائےگا اور مظلوم کشمیریوں بھائیوں سے بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائےگا۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ 1947ءسے اب تک مقبوضہ کشمیر میں حق آزادی کےلئے جدوجہد کرنیوالے عوام پر سفاکیت جاری ہے لیکن افسوس اور تعجب کہ کشمیری عوام کی مظلومیت عالمی اداروں کو کیوں نظر نہیں آتی، انسانی حقوق ، اقوام متحدہ اور دیگر عالمی تنظیمیں کیوں خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں سینکڑوں کشمیری ایک مرتبہ پھر شہید کردیئے گئے، پیلٹ گنزکے استعمال سے جوانوں کے ساتھ بزرگ شہریوں ، خواتین اور بچوں تک کو نشانہ بنایاگیا اور بینائی سے محروم کردیاگیا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی، حکومت مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھائے، کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیںگے۔ان کا کہنا تھا کہ 70 سال سے مظلوم کشمیری عوام پر ریاستی جبر و تشدد اور ظلم کے پہاڑ تو ڑ کر زیر کرنے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے، لیکن کشمیریوں کا جذبہ آزادی کم ہونے کی بجائے مزید مضبوط اور بھرپور طریقے سے ابھر کر سامنے آیاہے اور یہ بھرپور عوامی جدوجہد کا روپ دھار چکاہے ،مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور تمام فریقوں کو ان کی خواہشات کا احترام کرنا چاہیے،حکومت پاکستان کو بھی اس سلسلے میں بھرپور اور موثر انداز میں سیاسی، سفارتی اور اخلاقی جرات کا مظاہرہ جاری رکھنا ہوگا۔ انہوںنے زور دیتے ہوئے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر پر بھارتی سفاکیت ، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا جائے اور مذمتی قراردادیں منظور کی جائیں کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حکومتی سطح کے علاوہ عوامی سطح پر بھی بھرپور اور شدید رد عمل کی ضرورت ہے۔