تازه خبریں

ملتان: شیعہ علمأ کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ایک وفد نے ریجنل پولیس آفیسر (RPO) آر پی اوسے ملاقات

ملتان: شیعہ علمأ کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ایک وفد نے ریجنل پولیس آفیسر (RPO) سلطان عظیم تیموری سے ملاقات کی محرم الحرام میں سیکورٹی اور دیگر مسائل پر گفتگو کی اور فول پروف سیکورٹی کی وجہ سے امن و امان کے ساتھ عشرۂ محرم گزر جانے پر آر پی او کو گلدستہ پیش کیا گیا۔
وفد میں ڈویژنل صدر شیعہ علمأ کونسل ملتان ایڈووکیٹ سید محمد شاہ، ضلعی صدر شیعہ علمأ کونسل ملتان علامہ سید کاشف ظہور نقوی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری جے ایس او برادر ذیشان حیدر، ڈویژںل جنرل سیکرٹری ایس یو سی برادر اظہر بلوچ، ضلعی جنرل سیکرٹری ایس یو سی برادر سید علی قاسم نقوی، علامہ سبطین حیدر، علامہ حسنین عسکری اور تحصیل صدر ایس یو سی مولانا غلام مصطفیٰ شامل تھے۔