چاند نظر آنے کے لئے اس کی کم از کم عمر 19 گھنٹے جبکہ سورج اور چاند کے غروب کا درمیانی فرق 40 منٹ ہونا ضروری ہے لیکن 26 مئی کی شام سورج 7 بج کر 15 منٹ پر غروب ہو گا اور اس وقت اس کی عمر 18 گھنٹے 55 منٹ ہو گی جو مقررہ عمر سے کم ہے لہذا 26 مئی کی شام ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
27 مئی کو غروب آفتاب کے وقت رمضان المبارک کا چاند واضح طور پر نظر آئے گا، اس لیے پاکستان میں پہلا روزہ 28 مئی بروز اتوار ہونے کا قوی امکان ہے۔