تازه خبریں

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی سانحہ پارا چنار کی مذمت دشمن کے عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے

لاہور – جماعت اسلامی کے قائم مقام امیر اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کونسل کا اجلاسہوا اجلاس میں کوئٹہ، پارا چنار میں ہونے والی دہشت گردی اور سانحہ بہاولپور کا جائزہ لیا گیا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رکھنے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی دشمن کی سازش متحد ہو کر ناکام بنائی جائے گی، اور تمام مسالک کے علماء و مشائخ اس حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر شہدا کے لیے بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی گئی۔اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پناب کے رہنما علامہ حافظ کاظمرضا نقوی شریک تھے