تازه خبریں

وفاق پاکستان سفارتکاری کے زریعے چین میں گلگت بلتستان کے کاروباری افراد کی عزتوں کی حفاظت یقینی بنائے

وفاق پاکستان چین میں سفارتکاری کے زریعے گلگت بلتستان کے کاروباری افراد کی عزتوں کی حفاظت یقینی بنائے

اسلامی تحریک پاکستان

خبر جعفریہ پریس: گلگت بلتستان کے کاروباری حضرات کی جانب سے بلائی گئگت کے مقامی ہوٹل میں آل پارٹیز کانفرنس میں اسلامی تحریک پاکستان کے سکریٹری اطلاعات سید قائم علی شاہ کاظمی و رہنما برادر عمران نے شرکت کی۔گزشتہ برس چائنہ میں کریک ڈاوٗن شروع ہوا جس میں پاکستان اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کاروباری حضرات جنہوں نے چین میں مسلم برادری میں عقد کیا  تھا ان کی عزتوں کو گرفتار کیا گیا اور تاحال ان کا کوئی پتا نہیں جس کی وجہ سے لوگوں میں سخت بے چینی و تشویش پائی جاتی ہے۔اسلامی تحریک پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ وفاق پاکستان اس مسئلے کو سفارتکاری کے زریعے حل کرے اور کاروباری برادری کی ازدواجی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنائے