تازه خبریں

وھاڑی:علامہ عارف حسین واحدی نے بوریوالہ ضلع وھاڑی کا دورہ کیا۔تنظیمی احباب اور دیگر عمائدین سے ملاقاتیں ھوئیں

وھاڑی:علامہ عارف حسین واحدی نے بوریوالہ ضلع وھاڑی کا دورہ کیا۔تنظیمی احباب اور دیگر عمائدین سے ملاقاتیں ھوئیں ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کیا اور قومی دینی امور پر مفصل گفتگو کی۔انھوں نے کہا کہ اس وقت ملک انتہائی نازک دور سے گذر رھا ھے ان حالات میں تمام سیاسی دینی جماعتیں افہام و تفہیم کے ساتھ ملکی مسائل کا حل نکالیں ،ملک کی سرحدوں پر اس وقت خطرات منڈلا رھے ھیں،ھمیں مل بیٹھ کر اور اسمبلیوں کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا ھو گا ملکی بحران میں سیاسی جماعتوں نے عدالتون پر جس اعتماد کا اظھار کیا وہ لائق تحسین ھے امید ھے اسی گرمجوشی کے ساتھ عدالت عالیہ کے فیصلوں کو تسلیم بھی کریں گے اور مل کر ملکی ترقی اور استحکام کے لئے کام کریں گے،ھم نے ھمیشہ ملک میں امن رواداری اور اتحاد و وحدت کی فضا قائم کرنے کی کوششیں کی ھیں۔دھشتگردوں کے خلاف کاروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ھیں البتہ حکمرانوں اور ریاستی اداروں سے توقع رکھتے ھیں کہ بیلنس کی پالیسی نہ بنائی جائے اور اصل دھشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں پر آھنی ھاتھ ڈالا جائے۔ پرامن اور محب وطن لوگوں کو دھشت گردوں کے ساتھ ھم پلہ نہ بنایا جائے۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ ملک میں پرفتن دور گذرا ھے ھمیں دھشتگردی کا نشانہ بنایا گیا ھم نے ھزاروں جنازے اٹھائے مگر قانون کو ھاتھ میں لینے کی کوشش نہیں کی، عزاداری سید الشھدا کو محدود کرنے کی کوششوں کو پہلے بھی ناکام بنایا پھر بھی ناکام بنائیں گے عزاداری ھماری شہ رگ حیات ھے روایتی جلوس ھوں یا چاردیواری کے اندر مجالس ھوں یہ ھماری عبادات ھیں ان پر کوئی کمپرومائز نہیں یہ ھماری آئینی اور شھری آزادیوں کا پسئلہ ھے مذھبی آزادیاں آئین پاکستان دیتا ھے البتہ ھم نے اپنے عمل سے ھمیشہ ثابت کیا کہ ھم کسی مسلک و مذھب کی توھیں و تنقیص کو اپنے لئے حرام سمجھتے ھیں تمام مسالک کے عقائد اور مقدسات کا احترام کرتے ھیں