تازه خبریں

گلگت بلتستان کے بنجر ذمینوں کے بارے میں وزیر اعلی کا بیان عوام کے حقو ق کو سلب کرنے کے مترادف ہے

گلگت بلتستان کے بنجر ذمینوں کے بارے میں وزیر اعلی کا بیان عوام کے حقو ق کو سلب کرنے کے مترادف ہے
وزیر اعلی اپنے بیان پر نظر ثانی کرے ۔ (علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان)
سکردو (پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے صدر حجتہ الاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی نے وزیر اعلی کے بیان کے رد عمل میں کہا کہ گلگت بلتستان کے بنجر زمینوں کے بارے میں وزیر اعلی کا بیان عوام کے حقوق سلب کرنے کی مترادف ہے۔ گلگت بلتستان میں موجود بنجر زمینوں کے مالک یہاں کے عوام ہیں ڈوگرہ دور اقتدار میں بندوبست اراضی کے تحت میدانوں ،پہاڑوں اور سبزہ زاروں کو ہر علاقے سے منسوب کرکے ان کے لیے حقوق چرائی اور تصرف کا تحفظ فراہم کیا ہوا ہے ۔ وزیر اعلی کو چاہیے کہ وہ اپنے اس بیان پر نظر ثانی کریں اور غریب عوام کو ان کے حقوق سے بے دخل کرنے کے اقدام سے باز رہیں گلگت بلتستان کے بنجر زمینوں کو عوام کے نام قانونی طور پر منتقل کرنے کے لیے اسمبلی میں باقاعدہ طور پر قانون سازی کے لیے ضروری اقدام کیے جائیں بصورت دیگر یہ مسلہ دن بہ دن سنگین صورت حال اختیار کرتا جائے گا اور عوامی احتجاج کا یہ سلسلہ اک نہ تھمنے والے قومی ایشو کے طور پر سامنے آئے گا اور پھر عوام کے سیلاب کو روکنا انتظامیہ کے بس میں نہ ہوگا ۔