آبادی میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے جبکہ حکومت گندم کم کر رہا ہے۔
ملک بھر میں جلد از جلد مردم شماری کیا جائے ۔تاکہ آبادی کے مطابق پالیساں بنانے میں آسانی ہو۔
( اسلامی تحریک بلتستان)
سکردو(جعفریہ پریس) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے گلگت بلتستان کے گندم کوٹے میں کمی کرنے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گندم کوٹے میں کمی گلگت بلتستان کے غریب عوام کے ساتھ کھلی نا انصافی ہیں۔ یہ خط دور افتادہ ہونے کے ساتھ سرحدی بھی ہے۔ یہاں کے باشندوں کو دیگر صوبوں کے عوام کی نسبت زیادہ مسائل اور مشکلات درپیش ہیں ۔پھر دن بہ دن آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے اور ارباب اقتدار اور متعلقہ اداروں کی جانب سے گندم کوٹے میں کمی کر رہا ہے جو غیر منطقی اور اس علاقے کے ساتھ کھلی زیادتی ہے۔ طویل عرصے سے ملک میں مردم شماری کا نہ ہونا ریاست اور حکومت کی نا اہلی ہیں۔ مردم شماری کے بغیر کیسے ملک کو چلانے کے لیے پالیسیاں بنے گی؟ چند افراد کی خواہشات اور سرسری جائزہ رپورٹس اور سروئے کو بنیاد بنا کر حقوق کی تقسیم اور پلانینگ و منصوبہ بندی اس ملک کے باشعور عوام کے ساتھ مذاق ہے۔ عوام کو پہلے کی نسبت زیادہ سمجھداری کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ان تمام ایشوز پر ارباب اقتدار سے سوال کرنے ہونگے اور حقوق کی نسبت کسی بھی جدو جہد کو کامیاب بنانا ہوگا۔ ہم خاموش نہیں رہینگے فی الفور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت گندم کٹوتی کے مسئلے کا نوٹس لے ۔عوام آئندہ کے لیے ہوشیار اور آمادہ رہے اس خطے کے غریب عوام کی بنیادی حقوق کے لے تمام آپشن زیر غور ہے قوم کے ارباب حل و عقد کے مشورئے سے کسی بھی وقت کوئی قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔