یوم آزادی گلگت بلتستان بھرپور انداز سے منایا جائے گا۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق اسلامی تحریک پاکستان یوم آزادی گلگت بلتستان بھرپور انداز سے منائے گی۔ اس حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد گولڈن پیک ان گلگت میں ہوگا ۔ پروگرام کو حتمی شکل دے دیا گیا ہے۔
گلگت بلتستان کو مجاہدین کے ہاتھوں آزاد ہوئے 70سال ہو چکے ہیں۔ یکم نومبر 1947کو آزادی کے بعد اسلامی جمہوریہ گلگت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ عظیم مجاہدوں کو آزادی کی جدوجہد پر خراج تحسین پیش کر نے کیلئے ’’یوم آزادی و یوم اسلامی جمہوریہ گلگت بلتستان‘‘ کے عنوان سے پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔پروگرام کے بعد شرکاء ریلی کی شکل میں یادگار شہداء جائینگے اور شہداء آزادی کے ہیروز کے قبرستان پر حاضری دینگے۔ آئینی حقوق مہم کی اس جدوجہد پر ایکس سولجر ویلفیئر کی حمایت پر ہم انکے نہایت شکرگزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی اپنا اخلاقی تعاون جاری رکھینگے۔
اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان صوبائی سطح پر آئینی حقوق مہم کے مختلف پروگرامات ترتیب دے چکی ہے کیونکہ گلگت بلتستان کے عوام 70سال کے انتظار کی عظیم قربانی دے رہے ہیں اور اس قربانی کا صلہ گلگت بلتستان میں پائے جانے والی احساس محرومی کا ازالہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔