• رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد
  • برسی شہدائے سیہون شریف کا چھٹا اجتماع ہزاروں افراد شریک
  • اعلامیہ اسلامی تحریک پاکستان برائے عام انتخابات 2024
  • ھیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان کی جانب سے مجلس ترحیم
  • اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا
  • مولانا امداد گھلو شیعہ علماء کونسل پاکستان جنوبی پنجاب کے صدر منتخب

تازه خبریں

14جولائی 2006یومشہادت علامہ حسن ترابی کا دن ہے علامہ حسن ترابی پورے پاکستان میں اپنی شخصیت میں اپنی مثال آپ تھے (یعقوب شہباز)

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر وپولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز کا شہید علامہ حسن ترابی کی گیارویں بر سی کے موقع پر جاری بیان میں کہنا ہے کہ 14جولائی 2006شہادت حسن ترابی کا دن ہے علامہ حسن ترابی پورے پاکستان میں اپنی شخصیت میں اپنی مثال آپ تھے آپ ہر جگہ جاکر محبت و بھائی چارگی کی بات کرتے تھے علامہ حسن ترابی پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دیتے اور ساتھ ہی ساتھ اپنی زندگی کا باقی ماندہ عر صہ بھی آپ نے اتحاد کے لئے وقف کر دیا جسکی ایک بہترین مثال متحدہ مجلس عمل ہے جس میں ملک بھر کہ مکاتب فکر کے علماء موجود تھے اس تنظیم کا مقصد بھی پاکستان میں اتحاد کے لئے راہیں ہموار کرنا تھا شہید نے پاکستان میں موجود ہر طبقے کے لئے کام کیا اور ہر اس تنظیم اور نیٹ ورک کے خلاف آواز بلند کی جو رکاوٹ تھے اتحاد کی راہ میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہر ایک کے حق کی بات کرتے نظر آئے چائیے وہ فلسطین کا مسئلہ ہو چائیے وہ کراچی میں دہشت گردی کا مسئلہ ہو چائیے لبنان،غزہ ہو ہر جگہ ہمیشہ حق کی صف میں نظر آئیں لیکن جب دشمن ہر محاز پر حسن ترابی کی استقامت کو دیکھ کر ناکام ہوگیا تو دشمن نے پوری منصوبہ بندی کے زریعے آپ کو ایک خودکش حملے کے زریعے شہید کردیا آج تک آپ کی خدمات کو سیاسی اور مذ ہبی حلقوں میں یاد رکھا جاتا ہے