تین عشروں سے زائد وقت گزر گیا مگر آج بھی سینکڑوں مظلوم انصاف کے متلاشی ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی ساجد نقوی
قومی یکجہتی، اتحاد امہ کی طاقت کیساتھ شرپسندوں کے عزائم کو ناکام بناتے رہیں گے،قائد ملت جعفریہ پاکستان کا پیغام
اسلام آباد 22 مئی 2023 ء(جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہاہے کہ تین عشروں سے زائد وقت گزر گیا مگر آج تک 1988ءمیں ظالم لشکروں کے حملوں میں شہید ہونیوالے سینکڑوں خانوادوں کو انصاف نہیں ملا، حکمرانوں کا فر ض ہے کہ وہ مظلوموں کی صدائیں سنیں اور ظالموں کو کٹہرے میں کھڑا کرے، قومی یکجہتی، اتحاد امہ کےلئے اپنا مشن جاری رکھیں گے۔
ان خیالات کا اظہار قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مئی 1988ءمیں گلگت بلتستان خصوصاً سانحہ جلال آباد و دیگر شہروں ودیہاتوںمیں مسلح لشکروں کے حملوں اور اس کے نتیجے میں معصوم بچوں و بزرگوں سمیت بے گناہ 100 سے زائد شہداء، 1230 گھرانوں کو جلانے، چار امام بارگاہوں اور 2000 ہزار سے زائد قرآن مجید کے نسخوں کو نذر آتش (توہین)کے 34 برس گزرنے پر اپنے پیغام میں کیا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہاکہ تین عشروں سے زائد وقت گزر گیا مگر آج بھی سینکڑوں شہداءکے خانوادے انصاف کے متلاشی ہیں،حکمرانوں کافرض تھا کہ وہ مظلوموں کی آہ و بکا و صدا سنتے اور ظالموں کو کٹہرے میں کھڑا کرتے مگر آج تک ایسا نہ ہوسکا،اگر ان شرپسندوںکو کیفرکردار تک پہنچایا جاتا تو ارض وطن گلگت سے کراچی اور خیبر سے تفتان تک شرپسندی اور خون کی ہولی نہ دیکھتی۔ انہوںنے شہداءکے خانوادوں سے آج کے روز پھر اظہار یکجہتی و ہمدردی کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ ہم ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ اور ظالم کے خلاف رہیں گے اور ملی یکجہتی و اتحاد امہ کی طاقت سے انتہاءپسندو ں اورفرقہ پرستوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات
- کارکنان ملک گیر ورکر کنونشن کی تیاری کریں ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی