جعفریہ پریس۔ سانحہ شکارپور کے شہداکی یاد میں علماء وطلباء کامدرسہ حجتیہ قم المقدسہ ایران میں عظیم الشان احتجاجی اجتماع منعقد ہوا۔جعفریہ پریس کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جامعہ روحانیت سندھ اور طلاب سندھ کے متعدد علمی ،تحقیقی موسسات کے زیرانتظام مدرسہ مبارکہ حجتیہ قم میں سانحہ شکارپورکے شہداکے رسم سوئم کی مناسبت سے ایک احتجاجی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء،طلباء اوردفترقائدملت جعفریہ پاکستان قم المقدسہ کے اراکین نے شرکت کی جبکہ دفترقائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کے مہتمم علامہ مظہرحسین حسینی نے وفد کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔ اس احتجاجی مجلس ترحیم میں مختلف شعراء کرام نے شہداء کی شان میں نذرانہ عقیدت پیش کیا، اس موقع پر دفترقائد ملت جعفریہ قم المقدسہ کی مجلس عاملہ کے رکن حجت الاسلام مولانا نائب علی کمیلی نے شہیداورشہادت کے عنوان سے مقالہ پیش کیا اورحجت الاسلام مولانا نیاز علی نے سانحہ شکارپور کی روشنی میں گذشتہ سالوں سے رونماہونے والے واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے حالیہ سانحے پر مقالہ پیش کیا۔
نمائندے کے مطابق اس احتجاجی مجلس عزا سے علامہ سید آقا حیدرتقوی نے خطاب کیا اس موقع پر اہلبیت عالمی اسمبلی کے شعبہ ثقافتی امورکے انچارج حجت الاسلام والمسلمین الحاج شیخ لک زائی نے مہمان خصوصی طورپر صدارتی خطاب کیا،انہوں نے عالمی حالات کی روشنی میں سانحہ شکارپورپرروشنی ڈالی۔
- گلگت و بلتستان کی عوام اس وقت شدیدمعاشی مشکلات سے دوچارہے
- حکومـــت بجــٹ میں عوامی مسائــل پر توجہ دے علامہ شبیر حسن میثمی
- جی 20 کانفرنس منعقد کرنے سے کشمیر کےمظلوم عوام کی آواز کو دبایانہیں جا سکتا
- پاراچنار میں اساتذہ کی شہادت افسوسناک ہے ادارے حقائق منظر عام پر لائیں شیعہ علماء کونسل پاکستان
- رکن اسمبلی اسلامی تحریک پاکستان ایوب وزیری کی چین میں منعقدہ سیمینار میں شرکت
- مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان کا ملتان و ڈیرہ غازی خان کا دورہ
- گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے عید ملن پارٹی کا اہتمام
- فیصل آباد علامہ شبیر حسن میثمی کا فیصل آباد کا دورہ
- شہدائے جے ایس او کی قربانی اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا مرکزی صدر جے ایس او پاکستان
- علامہ شبیر حسن میثمی سے عیسائی پیشوا کی ملاقات