تازه خبریں

مہاجرین کے حوالے سے امریکہ کی نئی پالیسی کے خلاف نیویارک میں مظاہرہ

نیویارک کے مسلمانوں نے نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مہاجرت کے حوالے سے نئے ایکزیکٹیو آرڈر کے خلاف مظاہرہ کیا ہے

 رپورٹ کے مطابق نیویارک میں سیکڑوں لوگوں نے امریکی صدر کی جانب سے “امریکہ میں بیرونی دہشت گردوں کے مقابلے میں عوام کی حمایت ” کے زیرعنوان جاری ہونے والے فرمان کے خلاف مظاہرے کئے – ٹرمپ کے اس فرمان کے تحت سات مسلم ملکوں کے شہریوں کو آئندہ تین مہینوں تک امریکہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی – یہ مہاجرت کے حوالے سے امریکی پالیسی میں اہم موڑ شمار ہوتا ہے- اس فرمان کے تحت آئندہ تین مہینے تک عام پناہ گزینوں اور چار مہینے تک شامی پناہ گزینوں کا امریکہ میں داخلہ معطل رہے گا – امریکی صدر نے مہاجرت کے حوالے سے اپنے نئے قانون میں سات ممالک جن میں عراق ، ایران ، لیبیا ، صومالیہ ، سوڈان ، شام اور یمن شامل ہیں کے شہریوں کو نشانہ بنایا ہے- اس قانون کے تحت ان سات ممالک کے شہریوں کا امریکہ میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے- اس سے قبل انتخابی مہم کے دوران ٹرمپ نے وعدہ کیا تھا کہ وہ امریکہ میں مسلمانوں کے داخلے کو روک دیں گے-