اسلامی تحریک پاکستان کے ممبر جی بی اسمبلی کیپٹن (ر) محمد شفیع خان نے اپنے بیان مین وفاقی حکومت کی طرف سے گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کی سفارش کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ گلگت بلتستان کے عوام کا دیرانہ مطالبہ بھی تھا اور اسلامی تحریک پاکستان ہمیشہ پانچواں صوبے کی حامی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان نے موجودہ جی بی اسمبلی سے قرار داد بھی پاس کر چکی ہے کپٹن(ر) محمد شفیع خان نے وفاقی وزیر بین الصوبائی ریاض پیزادہ کے جانب سے چلائی جانے والی ٹی وی کی خبر پر پانے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سرتاج عزیز اور انکی ٹیم کی کاوشون کو گلگت بلتستان کے عوام کے امنگون کے عین مطابق قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ قومی اسمبلی بھی گلگت بلتستان کی قراردادون ااور آل پارٹیز کانفرنس کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے جناب سرتاج عزیز کی تجویز کردہ سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیگی۔