بلتستان کے معروف عالم دین علامہ سید احمد رضوی اور عراق میں بلتستان کے طلاب کے ہیت لجنہ آل یسین کے سابق صدر حجتہ السلام علامہ شیخ شیر محمد فخرالدین نے آج دفتر اسلامی تحریک پاکستان سکردو کا دورہ کیا ۔ اور ڈویژن صدر حجتہ السلام علامہ شیخ فدا حسن عبادی ، ضلع سکردو کے صدر حجتہ السلام علامہ شیخ محمد رضا بہشتی اور مسئول دفتر سے تفصیلی ملاقات کی۔ دوران ملاقات علامہ سید احمد رضوی سے قم المقدسہ کے علمی و تدریسی صورت حال سمیت اہم علاقائی معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔ علامہ شیخ شیرمحمد فخر الدین نے نجف اشرف کے طلاب کے مسائل پر بات چت کی اور اور طلاب کرام نجف اشرف کے مسائل کے حل کے لیے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ نجف اشرف کا دورہ فرمائیں۔ علامہ شیخ فدا حسن عبادی جناب علامہ سید احمد رضوی اور قبلہ شیخ شیر محمد فخر الدین کا شکریہ ادا کیا اور مسائل میں اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کی بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ہم یہ مسائل قائد محترم کے حضور بھی پیش کرینگے۔