تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل کا دفتر قائد ملت جعفریہ مشہد کا دورہ

اگست 2017 مشہد مقدس ایران:
Jafariapress.com
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجة السلام و المسلمین علامہ عارف حسین واحدی کا دفترقائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کادورہ
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل حجة السلام و المسلمین علامہ عارف حسین واحدی نے دفترقائد ملت جعفریہ مشہد مقدس کادورہ کیا اور مجلس نظارت و کابینہ کے افراد سے ملاقات کی . مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی کو دفتر قائد ملت جعفریہ کی طلاب اور زائرین کے حوالے سے انجام دی گئی خدمات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا. انہوں نے دفتر تصویری رپورٹ اور مجلہ آفتاب علم کو مشاہدہ کیا اور دفتر کی خدمات کو سراہا اور آئندہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا.
اس مشترکہ میٹنگ میں پاکستان کی سیاسی،معاشی، نظریاتی صورتحال بھی زیر بحث آئی جس پر مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف حسین واحدی نے قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی پالیسیوں سے آگاہ کیا.

تصاویر کے لئے کلک کریں