پناہ کی خاطر بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تقریباً 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے

اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ میانمار کی مسلم اکثریتی ریاست رخائن سے پناہ کی خاطر بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مسلمانوں کی تعداد تقریباً 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 38 ہزار افراد سرحد عبور کر چکے ہیں۔ ان پناہ گزینوں پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کے دوران فائرنگ بھی کی گئی۔
میانمار کی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کے اندر حالیہ جھڑپوں میں مارے جانے والوں کی تعداد 400 تک پہنچ گئی ہے۔میانمار میں تازہ جھڑپیں مزاحمت کاروں کی جانب سے رخائن میں پولیس اور فوج کی چوکیوں پر حملوں کے بعد شروع ہوئی تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here