تازه خبریں

محرم الحرام کے دوران درج جھوٹی ایف آرز واپس لی جائیں، ورنہ احتجاج کیا جائے گا، علا مہ سبطین سبزواری

محرم الحرام کے دوران درج جھوٹی ایف آرز واپس لی جائیں، ورنہ احتجاج کیا جائے گا، علا مہ سبطین سبزواری
لاہور ( ) شیعہ علماکونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ پولیس عزاداری کے انعقاد میں پارٹی بن رہی ہے۔ اپنی آئینی حدود میں رہے۔ڈی پی او منڈی بہاوالدین فیصل مختار ضلع کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں۔ محرم الحرام کے دوران مجالس عزا منعقد کروانے پردرج جھوٹی ایف آئی آرز واپس نہ لی گئیں تو کل اتوار کے روز دھرنا دیا جائے گا۔ جس میں وہ خود بھی شریک ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ عزاداری ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔ مگر پولیس میں موجود کچھ کالی بھیڑیں اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے حالات خراب کررہے ہیں۔ ہم متنبہ کرتے ہیں کہ پولیس عزاداری کے خلاف پارٹی نہ بنے۔ ہم محرم الحرام کے دوران کی گئی زیادتیوں پر آواز احتجاج جاری رکھیں گے۔ عوام میں امتیازی سلو ک پر شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اس لئے بہتر ہے کہ حکومت صوبے کے مختلف مقامات پر درج جھوٹی ایف آرز کو واپس لے ورنہ احتجاج کیا جائے گا۔